اسلام آباد(نا مہ نگار)جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا بلوچستان میں فلڈ ریلیف پروگرام میں مصروف کور کمانڈر کوئٹہ و دیگر افسران کی شہادت پر اظہارِ افسوس،اپنے بیان انہوں نے کہا کہ وہ قوم کے قیمتی افراد تھے، بالخصوص کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ہمیشہ عوامی خدمت میں پیش پیش تھے۔ بلوچستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرین کے مدد میں سرگرم تھے کہ انہیں حادثہ پیش آیا۔ سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
عبدالغفور حیدری