وفاقی وزیردفاعی پیدوار اسرار ترین کا ہیلی کاپٹر حادثے میں فوجی افسران کی شہادت پر اظہار افسوس

Aug 03, 2022

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اسرار ترین نے ہیلی کاپٹر حادثے میں افسران و جوان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور دیگر افسران و جوان کی شہادت قوم کے لیے بہت بڑا سانحہ ہے ۔ منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اسرار ترین نے کہا کہ وطن کے یہ بیٹے قوم کا فخر ہیں،ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید افسران اور جوان کیغمزدہ خاندانوں کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں۔ قوم ان شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی جنہوں نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کی۔ 
 اسرار ترین

مزیدخبریں