جمہوریہ چیک کے جنگلات  میں 9روز سے لگنے والی  آگ پرتاحال قابو نہیں پایا جاسکا

Aug 03, 2022

پراگ (اے پی پی)جمہوریہ چیک کے بوہیمین سوئٹزرلینڈ نیشنل پارک   میں 9روز سے لگنے والی آگ پرتاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔  چینی خبر رساں  ادارے کے مطابق مقامی فائر اینڈ ریسکیو سروس   نے بتایا کہ جمہوریہ  چیک ریپبلک کے بوہیمین سوئٹزرلینڈ نیشنل پارک  کے جنگلات میں آگ کو بجھانے کے لیے900فائر فائٹرز  ،200 ٹینکر ٹرک، 18 ہیلی کاپٹر اور 5 طیارے  حصہ لے رہے ہیں۔ سلوواکیہ، پولینڈ، اٹلی، جرمنی اور سویڈن نے آگ پر قابو پانے میں مدد کے لیے جمہوریہ چیک کو  فائر فائٹنگ طیارے بھیجے ہیں۔حکام نے کہا ہے کہ پارک کے ایک بڑے علاقے میں آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، فائر فائٹرز اب باقی متاثرہ علاقوں  میں آگ بجانے میں مصروف ہیں۔تفتیش کاروں  نے کہا کہ اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ  آگ  کسی انسانی غلطی کی وجہ سے   لگی ہے۔
جمہوریہ چیک جنگل آتشزدگی

مزیدخبریں