یورپی یونین کی جانب سے یوکرائن کو   500 ملین یورو  کی پہلی قسط موصول 

Aug 03, 2022

کیف (اے پی پی)یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کو بھیجی گئی مالی امداد  کے سلسلے میں 500 ملین یورو کی پہلی قسط  موصول ہو گئی ہے ۔ چینی ذرائع ابلاغ   کے مطابق اس بات کی تصدیق   یوکرائن کے وزیر اعظم ڈینس شمیہل   نے    ایک بیان میں کی۔  انہوں نے  کہا کہ وہ یورپی یونین کی جانب سے اس امداد پر ان  کے شکر گزار ہیں یہ امداد ان کے مشترکہ اقتصادی ، مالی استحکام اور محفوظ مستقبل میں ایک اہم سرمایہ کاری ہے۔انہوں نے کہا کہ  ان فنڈز  سے یوکرائن کو اپنے ترجیحی بجٹ کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد  ملے گی۔
یوکرائن قسط موصول

مزیدخبریں