مریم اورنگزیب کاسیدقائم نقوی کی وفات پر اظہار افسوس

Aug 03, 2022

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پی ٹی وی کے سینئر رپورٹر نمود مسلم کے والد اور وزارت اطلاعات کے سابق سینئر آفیسر ادیب، شاعر و مصنف سید قائم نقوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سید قائم نقوی کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور نمود مسلم سمیت لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین 
وفات 

مزیدخبریں