کراچی (نیوز رپورٹر)امیرِجماعت غرباء اہلحدیث پاکستان ورئیس الجامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولانا حافظ عبدالرحمٰن سلفی نے مرکزی مجلسِ شوریٰ، ائمہ کرام، مشائخ، کراچی کی تجار برادری اور مرکزی میڈیا کمیٹی کے ترجمان عبدالرحمٰن عابد حقانی و دیگر کی موجودگی میں اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان بھر کی 500 سے زائد مساجد، خصوصاً سندھ و بلوچستان کے مراکز میں فلڈ ریلیف کیمپس اور ریلیف گڈ ز قائم کردیئے ہیں۔ جس میں کراچی کی خواتین وحضرات و مخیر حضرات بھرپور حصہ لیں تاکہ سندھ و بلوچستان میں ہونے والی تباہ کاریوں کے متاثرین کو بروقت سامان پہنچایا جاسکے مولانا سلفی نے حالیہ بارشوں کے تیز ریلوں میں آکر بہہ جانے والے مال مویشی اور ہزاروں گھروں کے بہہ جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہزاروں گھرانوں کے سربراہان میری اور آپ کی امداد کے منتظر ہیں ہمیں چاہیے کہ اسلامی، سماجی اور خدمتِ خلق کے شعار کو اپناتے ہوئے ہمارے قائم کردہ مراکز مرکزی دارالامارت محمدی مسجد برنس روڈ اور جامعہ ستاریہ الاسلامیہ گلشنِ اقبال (نزد نیپا چورنگی)میں امدادی سامان، خیمے ، خشک راشن، بچوں ، بزرگوں اور خواتین کے ملبوسات، پینے کا صاف پانی، چپلیں اور دیگر اشیائے ضروریہ مندرجہ ذیل افراد مولانا عبدالرحمٰن سلفی کے صاحبزادے حافظ فیصل حسان سلفی ، حافظ عبدالسلام سلفی ، پروفیسر محمد سلفی، مولانا مفتی محمد انس مدنی،پروفیسر محمود سلفی، حکیم مطیع الرحمٰن، جامعہ کے ایڈمنسٹریٹر محمد افضال خان کے پاس فی الفور جمع کروائیںتاکہ آپ کے دیئے گئے عطیات اور جماعت کے پاس موجود عطیات متاثرین کو فوراً پہنچادیئے جائیں ۔ مولانا سلفی نے کہا کہ فارما سوٹیکل کمپنیز و ہو ل سیل میڈیکل اسٹورز کے مالکان اور گھروں میں پڑی ہوئی Extra Medicine بھی ہمارے مراکز میں پہچائیںانھوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کی تباہ کاریوں سے جو بڑے بڑے نقصانات ہوئے ہیں اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں ان بے سہارا افراد کے سربراہان کو سر چھپانے کے لئے اچھی پناہ گاہ (مکان)دینا اور انکی اسلامی روایات کے مطابق ہر ممکن کفالت کرنا حکومتِ سندھ، حکومتِ بلوچستان اور وفاقی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ مولانا سلفی نے عسکری قیادت کے نوجوانوں اور غیر سرکاری (NGO's)قابلِ مبارکباد ہیں جنھوں نے حالیہ بارشوں کے پناہ گزینوں کو بروقت امدادی سامان فراہم کیا۔انھوں نے جماعت ِ اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن اور ان کی فعال و متحرک ٹیم کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جنھوں نے متاثرین کے لئے پہلی کھیپ (بذریعہ لونگ وہیکل) بلوچستان بھجوادی ہے میں اور میری جماعت، جماعتِ اسلامی کے اس مستحسن اقدام پر انھیں سلامِ تبریک پیش کرتے ہیں۔