کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن)سندھ کے صوبائی نائب صدر محمد اعظم خان لوہانی نے کہا ہے کہ عمران خان رانجھا رانجھا کرتے خود رانجھا ہوگئے۔سیاسی مخالفین کو کرپٹ و چور ثابت کرنے کی گردان کرنے والا خود انٹرنیشنل چور ثابت ہوگیا۔یہ تو صرف 2009سے2013تک کی غیر ممنوعہ فنڈنگ رپورٹ پر فیصلہ آیا ہے۔2013 سے2022 کے حقائق ابھی سامنے آنا باقی ہیں جو کہ اس سے کہیں زیادہ بھیانک ہیں۔اعظم لوہانی نے کہا کہ آج عدلیہ کا امتحان ہے اگر تین بار کا منتخب وزیراعظم محمد نواز شریف اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزارت عظمی اور پارٹی سربراہی سے الگ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اور ان کی صاحبزادی محترمہ مریم نواز کو جیل میں ڈالا گیا۔ جس انصاف کے معیار پر نواز شریف کو سزا دی گئی آج الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سامنے رکھتے ہوئے عمران خان کے ہمالیہ سائز کے جرائم پر اسے اور اس کے شریک مجرموں کو عبرتناک سزا سنائی جائے گی۔اعظم لوہانی نے مزید کہا کہ سی پیک,گوادر بندرگاہ اور ونبیلٹ روڈ جیسے میگا پروجیکٹ کو روکنے کے لیئے ملک دشمن عناصر سے غیر قانونی ملینز پانڈ وصول کیئے اس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیئے۔اور جرم ثابت ہونے پر عمران خان اور اس کے ساتھ شریک مجرموں کو نشان عبرت بنانا چاہیئے۔اعظم لوہانی نے کہا کہ خود داری کا ڈھول پیٹنے والا عمران نیازی خود سرٹیفائیڈ فارن ایجنٹ ثابت ہوا۔مدینہ کی ریاست کے نام پر جطوٹ بولنے والا آج نشان عبرت بنا ہوا ہے۔عمران نیازی نے بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کرتے ہوئے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کیا۔