پروفیشنل کرکٹرز ٹی 10 فارمیٹ  کو گلے نہ لگائیں: ایان چیپل 

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے سابق کپتان ایان چیپل نے کہا ہے کہ پیشہ ور کھلاڑیوں کو ٹی 10 فارمیٹ کو قبول نہیں کرنا چاہیے۔ جنٹلمین کھیل کے مستقبل کے بارے میں بحث ضروری ہے اور اب اس بات کا فیصلہ کرنا ہو گا کہ عالمی سطح پر کتنے فارمیٹس کھیل کیلئے وزوں ہیں۔ دنیا بھر میں لیگز کے سیلاب نے اعلی معیار کے کھلاڑیوں کو اپنی جانب متوجہ کر رکھا ہے
 جہاں انہیں پرکشش معاوضے دیئے جاتے ہیں۔ عالمی کرکٹ کے سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے بھی کرکٹ کے فارمیٹس خاص طور پر ون ڈے فارمیٹ کی بقا پر اپنی اپنی رائے پیش کی ہیں، وسیم اکرم نے ون ڈے کرکٹ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کھیل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ کھلاڑی قومی ڈیوٹی کے بجائے ٹی ٹونٹی لیگز خاص طور پر آئی پی ایل میں شرکت کو ترجیح دیتے ہیں ،چیپل نے انکشاف کیا کہ ون ڈے کرکٹ کے بطن سے جنم لینے والی ٹی ٹونٹی کے بعد خبردار کیا تھا کہ اس کی مقبولیت میں ایک ایسا وقت بھی آئےگا جب شائقین کو یہ فارمیٹ بھی بور لگے گا۔ جب شائقین کی دلچسپی ٹی ٹونٹی میں اپنے آخری نہج پر پہنچ جائےگی تو پھر کیا ہو گا، کیا ٹی 10 کھیلی جائےگی؟ حالانکہ کرکٹ پہلے ہی ٹی 10 کی طرف نہایت تیزی سے جا رہی ہے اور یہ تصور کرنا مشکل نہیں ہے کہ تفریحی مقاصد کےلئے ٹی 10 کو زیادہ سے زیادہ اپنایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن