اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے ادارہ شماریات وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کو ملک میں معیشت کی روزمرہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے ایک موثر ڈیش بورڈ تیار کرنے کی ہدایت کی تاکہ ملکی معاشی پالیسی بنانے میں اور تمام وزارتوں کو مدد مل سکیں. ،وفاقی وزیرنے یہ ہدایت وزارت منصوبہ بندی میں ایک اعلی اجلاس نیشنل انٹیگریٹڈ ڈیش بورڈ کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں. اجلاس میں سیکرٹری ایڈیشنل سیکرٹری، منصوبہ بندی, ممبران اور مختلف وزارتوں کے نمائندوں نے شرکت کی. وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی مربوط ڈیش بورڈ نہیں ہے جہاں معاشی انتظام بالخصوص خزانہ جیسی اہم وزارتوں کی نگرانی کی جا سکے، جس سے پولیٹکل لیڈر شپ اور وزارتوں کے سیکریٹریز کو ملکی معاشی پالیسیوں بنانے میں مدد مل سکے. وزیر منصوبہ بندی نے متعلقہ وزارتوں اور ادارہ شماریات کو ڈیش بورڈ تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ملک کی معاشی صورتحال پر معلومات کی رسائی کے لئے ایک ڈیش بورڈ کی تشکیل کی جائے. وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ دور میں ڈیٹا کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور دو طرح کے ڈیش بورڈ ایک اعلیٰ قیادت کے لیے اور دوسرا سیکریٹریز کی سطح پہ بنایا جائے تاکہ ہر وزارت اقتصادی اشاریوں کی نگرانی کر سکے اور ان وزارتوں کو مزید پالیسی بنانے میں وہ ڈیٹا مدد دے سکے.
احسن اقبال
معیشت سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے ڈیش بورڈ تیارکیا جائے‘ وزیر منصوبہ بندی
Aug 03, 2022