کوئٹہ(بیورورپورٹ ) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان حالیہ بارشوں کی وجہ سے صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پوری دنیا متاثر ہورہی ہے اور اسکے اثرات دنیا کے دیگر خطوں کے ساتھ ہمارے خطے پر بھی اپنے اثرات چھوڑ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان ملک کے دیگر صوبوں کی بہ نسبت زیادہ پسماندہ اور غریب صوبہ ہے یہاں کے عوام کے روزگار کا انحصار باغبانی، زراعت اور گلہ بانی سے وابستہ ہے بعض علاقوں میں کان کنی ذریعہ روزگار کے طور پر محنت کشوں کے لئے روزگار کا ذریعہ ہے جسے موجودہ شدید اور طوفانی بارشوں نے مکمل طور پر تباہ کرکے صوبے کے غریب طبقے کو سخت معاشی مشکلات سے دوچار کردیا ۔
وفاقی حکومت صوبے کو مشکلات سے نکالنے میں کردار ادا کرے:ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی
Aug 03, 2022