ہیلی کاپٹر حادثہ بہادر سپوتوں نے فرض شناسی وفاداری کی تاریخ رقم کردی سیاسی رہنما

ڈیرہ مراد جمالی/نصیرآباد/ بختیار آباد/ خاران /صحبت پور(نامہ نگاران)جھل مگسی کے چیف آف پنجک میر فرحان حسین مگسی نے پاک فوج کے اعلیٰ افسروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں ملک اور عوام کا خدمت کی اور جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔اللہ تعالی شہیدوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کی فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ پیپلزپارٹی نصیرآباد کے رہنماءمیر غلام حسین عرف سبزل خان رند نے شہادتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان بہادر بیٹوں کی شہادتوں پر پوری پاکستانی قوم غمزدہ ہے پوری قوم اس حادثے پر انتہائی مغموم اور افسردہ ہے ۔ اللہ تعالی شہداءکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ قبائلی رہنما سردارزادہ میرحیربیار خان ڈومکی نے کہا کہ پاک فوج کا ملک و قوم کےلئے دی جانے والی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ وفاقی وزیر مملکت برائے دفاعی پیداوار میر حاجی احسان اللہ ریکی اور سابق صوبائی وزیر میر مجیب الرحمان محمدحسنی نے گذشتہ روز المناک ہیلی کاپٹر حادثے کورکمانڈر کوہٹہ جنرل سرفرازعلی سمیت 6 اعلی فوجی افسران کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ خداوندتعالی تمام شہدا کے درجات کو بلند فرمائیں اور انکے خاندان کو اس مشکل گھڑی میں صبر و استقامت عطاء فرمائیں۔ رکن قومی اسمبلی میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ وطن کے ان بہادر بیٹوں کی شہادتوں پر پوری پاکستانی قوم غمزدہ ہے پوری قوم اس حادثے پر انتہائی افسردہ ہے سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے یہ فرض شناس بیٹے خدمت کی اعلی مثال بن کر سامنے آئے ہیں ی ہم ان شہدا کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ان تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔سابق صوبائی نگراں وزیر اطلاعات ملک خرم شہزاد نے کہا کہ پوری قوم اس حادثے پر انتہائی مغموم اور افسردہ ہے ۔ شہدا ءکے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن