ہرنائی کا زمینی رابطہ منقطع ہے، بحالی کے اقدامات کیے جائیں: لیلیٰ ترین

Aug 03, 2022

 ہرنائی (نامہ نگار) بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکنشن لیلیٰ ترین نے کہا کہ ضلع ہرنائی میں شدید بارشوں اور سیلاب سے رابطہ سڑکوں کی بندش کے باعث ضلع ہرنائی کو ملک بھر سے ملانے والی دو اہم شاہراہوں پر آمدورفت معطل ہونے سے ہرنائی کا زمینی رابطہ ملک بھر سے منقطح ہو گیا۔ مون سون کی شدید بارشوں نے ضلع ہرنائی میں تباہی مچادی ۔ عوام کی زندگی مشکلات کاشکار ہوگئی ۔درجنوں کچے مکانات منہدم اور حفاظتی بند ٹوٹ گئے ۔رابطہ سڑکوں پر آمدورفت معطل ہونے کے بعد ضلع کو ملک بھر سے ملانے والی دو اہم قومی شاہراہوں ہرنائی پنجاب شاہراہ تنگی ور پانچ میل ندی،انجیر،پہلوان ہوٹل،آٹھ میل ندی،پیروکچھی ندی،رازئی کازبہ،شپولہ گٹ سمیت مختلف مقامات پر سیلابی ریلے اور زندہ پیر کے مقام
 22 میل پر لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ پر آمدورفت معطل ہو کر رہ گئی ۔اسکے علاوہ ہرنائی کوئٹہ شاہراہ کھوسٹ ندی،اوڑگی راغہ کے مقام پر سیلابی ریلوں اور چپررفٹ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آمدورفت کے لئے بند ہوگئی جس سے ضلع بھر کا زمینی رابطہ ملک بھر سے منقطح ہو گیا ۔پی ڈی ایم اے حکام ہنگامی بنیادوں پر شاہراہ کی بحالی کے لئے اقدامات کریں تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی ہو سکے۔

مزیدخبریں