کوئٹہ ( اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سرطان کے مرض میں مبتلا لورالائی کے رہائشی ڈاکٹر جاوید خان کے اسلام آباد میں علاج ومعالجہ کے اخراجات بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ سے ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے واضح رہے کہ وزیراعلیٰ نے سوشل میڈیا پر ڈاکٹر جاوید خان کے علاج کی اپیل کا نوٹس لیا اور وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ سماجی بہبود کو فوری طور پر علاج کے لیے مطلوبہ فنڈز کے اجراءکی ہدایت کر دی گئی۔
سرطان کے مریض ڈاکٹر جاوید خان کو علاج کے اخراجات بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ سے فراہم کرنے کی ہدایت
Aug 03, 2022