کوئٹہ ( اے پی پی ) ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور نے کہاکہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں قربانی اور حق سچ پر کھڑے رہنے کا درس دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع جھل مگسی میں تمام امام بارگاہوں کے دورے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایس پی جھل مگسی سبحان علی مگسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر جھل مگسی نے امام بارگاہوں اور تمام روٹس کا خود جائزہ لیا صورتحال سے آگاہی حاصل کی ۔انہوں نے کہاکہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کےلئے ٹھوس منصوبہ بندی کے تحت انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔یوم عاشورہ کے موقع پر سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ ر ہیں گی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ نویں اور دسویں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کرکے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا جائے گا مجالس میں آنے والے عزاداروں کو چیکنگ کے بعد مجالس میں جانے دیا جائے گا محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام ومشائخ عظام کو بھائی چارے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔
محرم حق، سچ پر کھڑے رہنے اورقربانی کا درس دیتا ہے :ڈپٹی کمشنر جھل مگسی
Aug 03, 2022