گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصا ف کے رہنمائوں علی اشرف مغل ، چوہدری صدیق مہر ، شیخ عامر رحمن ، عمر اشرف مغل ،ڈاکٹر سجاد محمود دھاریوال، ضلعی صدر میاں ارقم خاں ، سٹی صدرخالد عزیز لون ، سٹی جنرل سیکرٹری چوہدری طارق گجر ، لالہ اسد اللہ پاپا ، ایس اے حمید ،نیئر مرتضی لون ،شکیلہ سلیم رانا ،خاں کلیم اللہ خاں ، ڈاکٹر طاہر شہزاد ،لالہ لقمان مون ، مصطفی خالد لون اور عثمان صدیق مہر نے کہا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا وہ بھی مرا ہوا ، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے حکومت کو منہ کی کھانا پڑی اور اللہ نے ایک بار پھر عمران خان کو سرخرو کیا، الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو شوکاز دینے کا فیصلہ غلط ہے، پی ٹی آئی کو فنڈنگ اوور سیز پاکستانیوں نے کی، پی ٹی آئی رہنمائوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی، ن لیگ اور جے یو آئی اوور سیز پاکستانیوں کو اپنا دشمن کیوں سمجھ رہی ہیں یہ فارن فنڈنگ کا نہیں بلکہ ممنوعہ فنڈنگ کا کیس تھا، یہ پی ڈی ایم سمیت تمام جماعتوں کے لیے مایوسی کا دن ہے، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو مدنظر نہیں رکھا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے فیصلے ایک ساتھ سنانے تھے جو نہیں ہوا،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اگر غیر جانب دار ہے تو مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی فنڈنگ کا فیصلہ بھی کرے۔