کمشنر گوجرنوالہ نے ڈی سی کمپلکس میں ہنگامی آپریشن سنٹر کاافتتاح کیا

Aug 03, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن منصور قادر نے گجرات کا دورہ کیا، انہوں نے محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا معائنہ، عزیز بھٹی شہید ہسپتال اور ہسپتال میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیااور ڈی سی کمپلکس میں قائم ضلعی ہنگامی آپریشن سنٹر کاافتتاح کیا، ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ اور ڈی پی او عطا الرحمان نے انہیں عاشورہ محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات اور روٹس کے حوالے سے بریفنگ دی،اے سی گجرات خضر حیات،ایم ایس ڈاکٹر عابد غوری، ڈی ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود، صدر حسینہ ٹرسٹ میر جواد جعفری، الطاف عباس کاظمی ، ممبر امن کمیٹی خادم علی خادم بھی موجود تھے۔ کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن منصور قادر نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کیطرف سے عاشورہ محرم الحرام کے دوران لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کیلئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ضلع میں اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے علماء کرام اور ممبران امن کمیٹی کی کاوشوں کو زبردست سراہا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے جدید آلات سے آراستہ ضلعی ہنگامی آپریشن سنٹر ایمرجنسی صورتحال میں اقدامات کی نگرانی کیلئے بہترین مرکز ہے ۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے کہا کہ محرم الحرام کے تمام جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سیکورٹی کے ساتھ ساتھ بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،جلوسوں کے روٹس پر پیچ ورک، بجلی کی تاروں سے کلیئر اور ضروری مرمت یقینی بنائی جائے۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن منصور قادر نے امام بارگاہ حسینہ سرکلر روڈ کے دورہ کے موقع پر ہدایت کی کہ مرکزی کنٹرول روم میں تمام تر سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جائے، انتظامیہ اور پولیس مجالس اور جلوسوں کے منتظمین سے قریبی رابطہ رکھیں۔ 

مزیدخبریں