گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کی ہدایات پر گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں جولائی کے آخری ہفتے میں موسم کی خرابی کے باوجود سخت ناکہ بندی کی گئی۔ ڈویژن گوجرانوالہ میں 385 دودھ بردار گاڑیوں سے دودھ کے نمونے لیے گئے۔ڈیری سیفٹی ٹیموں نے 211,926 لیٹر دودھ کو چیک کیا۔جدید لیکٹوسکین سے چیکنگ کے دوران 63 گاڑیوں کے نمونے ناقص پائے گئے۔پاڈر سے بنے موزی بیماریوں کا سبب بننے والے 6,491 لیٹر دودھ کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔ناقص دودھ کو تلف کر کے 63 دودھ بردار گاڑیوں کو مبلغ چھ لاکھ بارہ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
گوجرانوالہ:فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی چیکنگ دودھ کے63کے نمونے ناقص نکلے
Aug 03, 2022