ریسکیو حساس ماتمی جلوسوں،مجالس کوایمرجنسی میڈیکل کور فراہم کرے گا: رفعت ضیا

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)محرم الحرام اور یومِ عاشورہ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرگوجرانوالہ میاں رفعت ضیا کی زیر صدارت ایمرجنسی ڈیوٹی پلان اوردیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ریسکیو 1122کے مرکزی ضلعی دفترگوندلاوالہ چوک میں اجلاس کا انعقاد ہوا۔میاں رفعت ضیا نے محرم الحرام کے حوالے سے ایمرجنسی پلان کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام اور یومِ عاشورہ پرریسکیو 1122 گوجرانوالہ ضلع بھرمیں " اے  &  بی کیٹگری"کے حساس ماتمی جلوس اور مجالس کوایمرجنسی میڈیکل کور فراہم کرے گا اور اسکے علاوہ عزاداروں کو فوری طبی امداد مہیا کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری مدد پہنچانے کے لئے ہائی الرٹ رہے گا۔ جدید میڈیکل آلات اور ادویات سے لیس 29 ایمبولینسز، 17 فائر وہیکلز اور 07سپیشل ریسکیو وہیکلز تعینات کی گئی ہیں۔اس موقع پر 500 سے زائدریسکیواہلکار اورکمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔جبکہ مجالس اور ماتمی جلوسوں کے راستہ میں حساس مقامات پر ریسکیو میڈیکل/موبائل پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...