پی سی بی نے دورہ نیدر لینڈز اور اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیدرلینڈ کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس کے میچز 16 اگست سے 21 اگست کے دوران کھیلے جائیں گے۔دوسری جانب اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے بھی 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے.ایشیا کپ 27 اگست سے 11 ستمبر کے دوران متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔قومی اسکواڈ میں مایہ ناز فاسٹ بولر حسن علی کو ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ دونوں اسکواڈ میں نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔
دورہ نیدرلینڈز اور اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) August 3, 2022
مزید پڑھیے:https://t.co/L1XAfweOKA#NEDvPAK | #AsiaCup2022 pic.twitter.com/NuvjC3eSr2
فاسٹ بولر نسیم شاہ کو حسن علی کی جگہ دونوں اسکواڈز میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اسکواڈ میں سلمان علی آغا کی بھی واپسی ہوئی ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ان کی بحالی کے پروگرام کی نگرانی ٹیم ٹرینر اور فزیو تھراپسٹ کریں گے جو ان کے بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ بھی کریں گے۔
اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کی ٹیم میں نیدر لینڈز کے خلاف ون ڈے اسکواڈ سے پانچ تبدیلیاں کی جائیں گی۔
عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود کی جگہ آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر شامل ہوں گے۔