لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی نماز جنازہ آج شام راولپنڈی میں ادا کی جائے گی  

کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی نماز جنازہ آج شام راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی کی نماز جنازہ میں عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کا 10 رکنی وفد شرکت کرے گا، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک، فواد چوہدری، اسد عمر، شبلی فراز، اسد قیصر وفد کا حصہ ہوں گے۔کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی نماز جنازہ آج شام راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کا تعلق لاہور سے تھا. انہوں نے 1989 میں آزاد کشمیر رجمنٹ میں کمیشن لیا تھا، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز نے پاکستان آرمی کے کلیدی عہدوں پر کام کیا۔شہادت کے وقت وہ کورکمانڈر 12 کور (جسے کوئٹہ کور بھی کہا جاتا ہے) کے عہدے پر تعینات تھے، جنرل سرفراز علی بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں کا جائزہ لے رہے تھے۔لیفٹیننٹ جنرل سرفراز نے بیوہ، ایک بیٹی اور دو بیٹوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔

ای پیپر دی نیشن