اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نےکہا ہےکہ القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو نشانہ بنانے والا ڈرون پاکستان سے نہیں اڑا۔ رانا ثنااللہ نے کہا یہ ایسا معاملہ ہے جس پر افغانستان اور امریکا کے درمیان بات ہونی چاہیے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ بھی دیکھا جانا چاہیےکہ مذاکرات میں اس حوالے سےکیا بات ہوئی تھی، اگر اس سے پہلے بات نہیں ہوئی تو اس مسئلےکو حل ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن ہو تو ہی پاکستان میں امن ہوتا ہے، افغانستان میں امن نہ ہو یا حالات ٹھیک نہ ہوں تو اثرات پاکستان پر بھی پڑتے ہیں۔