شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ ملک کو پی ٹی آئی ہی بحرانوں سے نکال سکتی ہے،ہماری ترجیح پاکستان کی ترقی و استحکام اور عوام کی فلاح وخدمت ہے، 2023 کے انتخابات کو متنازعہ بنایا گیا تو ملک میں بڑی تباہی آئے گی ، مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن ملک کے بڑے مسائل ہیں ملک و قوم کا یہ المیہ رہا ہے کہ روائتی سیاستدان جب بھی بر سرا قتدار آئے انہوں نے لوٹ مار اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے سوا کچھ نہیں کیاقومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا جاتا رہا ہے۔
پی ٹی آئی ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے:ڈاکٹر اسلم خان
Aug 03, 2023