حافظ آباد:کسانوں‘ زمےنداروں کا تےل ،بجلی کی قےمتوں مےں اضافے کےخلاف احتجاج


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد مےں کسانوں اور زمےنداروں نے تےل بجلی اور کھاد کی قےمتوں مےں ہوشرباءاضافہ اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف ےہاں جماعت اسلامی کے ضلعی سےکرےٹرےٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کےا جس کی قےادت کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اﷲچٹھہ ودےگر ضلعی راہنماﺅں ملک شوکت علی پھلروان، رائے خرم شہزاد نے کی۔ اس موقع پر مظاہرےن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب صدر امان اﷲچٹھہ نے کہا کہ تےل کی قےمت مےں بےس روپے لٹر کے حالےہ اضافہ اور بجلی کا نرخ ساڑھے سات روپے ےونٹ بڑھا کر ٹےرف پچاس روپے ےونٹ تک پہنچادےنے سے زرعی پےداوار مےں کمی کاجو خط رہ پےداہوچکا ہے ۔ اسکے خلاف کسان اور کاشتکار سراپا احتجاج ہےں۔ انہوںنے کہا کہ تےل اور بجلی کی کمر توڑ مہنگائی سے ٹرےکٹر ٹےوب وےل چلانامحال ہوچکا ہے جبکہ ےورےا کھاد کی بلےک مارکےٹنگ روکنے مےں حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔اس موقع پر کسانوں نے گےل بجلی کھاد کی مہنگائی زراعت کی تباہی اور کسانوںپر ظلم بند کروکے نعرے بھی لگائے

ای پیپر دی نیشن