کراچی(کامرس رپورٹر) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے 18.1ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 14785 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 8.463 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 4.463 ارب روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.563 ارب روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.025 ارب روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 874.222 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 583.607 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 336.382 ملین روپے، جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 315.560 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 247.382 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 157.911 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 83.096 ملین روپے اور برینٹ کے سودوں کی مالیت 55.089 ملین روپے رہی۔