لاہور(خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور کے سابق استاذ الحدیث مولانا وکیل احمد شیروانی کی اہلیہ علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ مرحومہ برصغیر پاک و ہند کے نامور روحانی و اصلاحی شخصیت مولانا مسیح اللہ خان کی صاحبزادی اور شہباز خان شیروانی، نوید خان شیروانی، عامر خان شیروانی کی والدہ تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے پڑھائی جس میں جامعہ اشرفیہ لاہور کے اساتذہ، علماءاور مرحومہ کے عزیز و اقارب سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ بعد میں مرحومہ کو مقامی قبرستان شیرہ شاہ اچھرہ لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، مولانا محمد یوسف خان، مولانا حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن اورمولانا مجیب الرحمن نے مولانا وکیل احمد شیروانی کی اہلیہ کے انتقال پراظہارتعزیت کرتے ہوے کہاکہ مرحومہ انتہائی متقیہ، پرہیز گار او نیک سیرت و صالحہ خاتون تھیں۔
جامعہ اشرفیہ لاہور کے سابق استاد مولانا وکیل احمد شیروانی کی اہلیہ انتقال کر گئیں
Aug 03, 2023