انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ کے قائدین کی مولاناارشاد احمد کی وفات پر تعزیت


 لاہور (خصوصی نامہ نگار) انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ ورلڈ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،ورلڈمرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،نائب امیرمولانا عبدالرو¿ف مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید، مرکزی ترجمان مولانا مجیب الرحمن،مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا محمدامداد اللہ قاسمی، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،مولانا قاری محمدرفیق وجھوی،مولانا افتخاراللہ شاکر اور مولانا غلام یاسین صدیقی نے ملک معروف عالم دین، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کے رکن اور دارالعلوم عیدگاہ کبیروالا کے مہتمم و شیخ الحدیث حضرت مولاناارشاد احمد کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم علم و عمل کے پیکر سچے عاشق رسول اور محافظ ختم نبوت تھے۔ ان کی تمام زندگی اسلام کی اشاعت، دین کی خدمت،درس و تدریس اور وعظ ونصیحت میں گذری۔انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ کے قائدین و کارکنان شخ الحدیث حضرت مولاناارشاد احمدکی وفات پر ان کے لواحقین وورثاءکے غم میں برا بر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل اورسکون عطا فرمائے۔

ای پیپر دی نیشن