لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے ڈیوٹی سے بڑھ کر فرض ادا کرکے قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے والے پنجاب پولیس کے ہیروز کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب منعقد کی گئی۔ڈاکٹر عثمان انور نے ڈیوٹی سے بڑھ کر فرائض اداکرنے والے جانبازوں کو کیش انعامات سے نوازا۔ تقریب میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 12 افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد و کیش انعامات دیے گئے۔ ان اہلکاروں نے مختلف واقعات میں اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا۔ آئی جی پنجاب نے مذکورہ بالا اہلکاروں کو 50 ہزار معہ سی سی ون دئیے، نام سنٹرل پولیس آفس کی خصوصی دیوارپر کندہ کئے جائیں گے۔
پنجاب پولیس کے ہیروز کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب
Aug 03, 2023