لاہور(نامہ نگار)لاہور میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کےلئے لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے مشترکہ حکمت عملی اپنا لی ہے۔ لاہور میں ٹارگٹڈ پوائنٹس پر سیف سٹیز کیمروں کی نگرانی کےساتھ پٹرولنگ پلان پر عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔اس حوالے سے ایس پی عمارہ شیرازی نے بتایا کہ نائٹ پٹرولنگ ایس پی سیف سٹیز ہیڈکوارٹر سے تمام آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ڈالفن کی 72 اور پولیس رسپانس یونٹ کی 30 ٹیمیں مستعدی سے ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں۔تمام پٹرولنگ ٹیموں کو سیف سٹیز کیمروں کے ذریعے بیک اپ دیا جا رہا ہے۔سیف سٹیز سینٹر میں پولیس کمیونیکیشن افسران اور ٹیکنیکل ٹیمیں 24/7 شہر کی سرویلنس کر رہے ہیں۔ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ہنگامی صورتحال کی فوری اطلاع ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دیں۔
لاہور میں ٹارگٹڈ پوائنٹس پر سیف سٹیز کیمروں کی نگرانی ‘ پٹرولنگ جاری
Aug 03, 2023