لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس، یونائیٹڈ اسٹیٹس انسٹیٹیوٹ آف پیس اور غیر سرکاری تنظیم کے اشتراک سے پولیس تحفظ مراکز میں کام کرنے والے ٹرانسجینڈر وکٹم سپورٹ افسران کی لاہور میں جاری تین روزہ ٹریننگ سیشن ختم ہو گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ سابق ایڈیشنل آئی جی سرمد سعید نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ آئی جی پنجاب نے ٹریننگ مکمل کرنےوالے 40 ٹرانسجینڈرز وکٹم سپورٹ افسران کو سرٹیفکیٹس دئیے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹرانسجینڈرز معاشرے کا اہم جزو ہیں جو ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ٹرانسجینڈرز کسی سے کم تر نہیں، اچھے کاموں سے خود کو معاشرے کا بہتر اور مضبوط شہری ثابت کریں۔ ٹرانسجینڈرز کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات جاری، محکمہ پولیس میں کوٹے کے تحت ملازمتوں میں ترجیح دیں گے۔ پنجاب پولیس کے تحفظ مراکز کو بین الاقوامی پذیرائی حاصل ہے، مظلوم اور متاثرہ طبقات کی قانونی امداد کیلئے اہم ترین کردار ہے۔ پولیس خدمت و تحفظ مراکز کو ہسپتالوں کے پولیس خدمت کاو¿نٹرز سے منسلک کر رہے ہیں۔ ٹرانسجینڈرز وکٹم سپورٹ آفیسرز کی ٹریننگ، سیلری پیکج اور شیلٹر سمیت فلاح و بہبود کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔ تین روزہ تربیتی سیشن کے دوران وکٹم سپورٹ افسران کو قانون، نفسیات اور ہیلتھ کے ماہرین نے بہترین ٹریننگ و راہنمائی فراہم کی۔ ڈی پی اوز اپنے اضلاع میں ٹرانسجینڈرز وکٹم سپورٹ افسران کیلئے ٹریننگ سیمینار منعقد کریں گے۔
ٹرانسجینڈر وکٹم سپورٹ افسروں کاتین روزہ ٹریننگ سیشن ختم
Aug 03, 2023