غیر ملکی شہریوں‘ سرمایہ کاروں‘عام شہریوں کی سکیورٹی اولین ترجیحات میں شامل:آئی جی 

Aug 03, 2023

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب میں آنے والے تمام غیر ملکی شہریوں بالخصوص چینی ماہرین، سرمایہ کاروں اور عام شہریوں کی فول پروف سکیورٹی پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔جدید ترین تربیت و ساز و سامان سے لیس سپیشل پروٹیکشن یونٹ چینی شہریوں کی سکیورٹی، رہائش گاہوں، دفاتر اور ورکنگ سائٹس کی سکیورٹی انتہائی جانفشانی سے سر انجام دے رہی ہے۔پنجاب پولیس اور چینی پولیس کے درمیان انفارمیشن شیئرنگ اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائےگا۔پنجاب پولیس اور چینی صوبے جیانگ سو کے درمیان پولیس امور میں تعاون بارے ایم او یو کا فیصلہ کیا گیا ہے اور چینی پولیس کے افسران و دیگر سٹاف پر مشتمل وفد عنقریب پنجاب کا دورہ کرےگا۔ پنجاب پولیس کے افسران چینی پولیس کےساتھ بہتر کوآرڈینیشن کیلئے چینی زبان سیکھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے چینی قونصل جنرل زاو¿ شیرن کی قیادت میں سینئر چینی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔چینی قونصل جنرل زاو¿ شیرن کی قیادت میں سینئر چینی وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔ چینی وفد میں مسٹر ڈو یو ئی ڈائریکٹر آف پولیٹیکل افیئرز اور مسٹر بائی زیاوبنگ بھی شامل تھے۔ملاقات چینی شہریوں کی سکیورٹی، دو طرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، چینی قونصل جنرل نے پنجاب میں مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی بہترین سکیورٹی پر پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔چینی قونصل جنرل زاو¿ شیرن نے کہا کہ سی پیک کےساتھ دیگر پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی شہریوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، اس موقع پر پنجاب پولیس کی استعداد کار میں اضافے کیلئے تربیتی کورسز اور جدید وسائل کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے اختتام پر آئی جی پنجاب اور چینی قونصل جنرل کے درمیان یادگاری سوینئرز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

مزیدخبریں