ختم نبوت کی پاسبانی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے:مولانا اسماعیل 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی نے کہا ہے کہ ا ہل حق منکرین ختم نبوت کا تعاقب کرتے رہیں گے۔ قادیانی اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کے ایجنٹ ہیں۔ مسلمان ختم نبوت اور ناموس رسالت کی پاسبانی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیلات کا ظہار جامع مسجد ہارون اسلامپورہ لاہور میں ختم نبوت اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، جمعیت علماءاسلام لاہور کے رہنمامولانا مفتی محمد عقیل مولانا بدرالدین، مولانا عبدالعزیز بھی موجود تھے۔ علماءنے کہا کہ قادیانی لابی کی اسلام دشمن سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت قادیانیوں کو شعائر اسلام استعمال کرنے سے روکے اور امتناع قادیانیت آرڈیننس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ تحفظ ختم نبوت کیلئے جدوجہد کرنا ایمان کا تقاضا ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ امت کا اجتماعی فریضہ ہے۔ پارلیمنٹ میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلانے کیلئے مولانا سید یوسف بنوری،مولانا مفتی محمود نے اہم کردار ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...