بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں گے تو وہ روز گار کے مواقع پیدا کرینگے:فائزہ ملک 


لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی سیکرٹری اطلاعات،سابق ایم پی اے فائزہ ملک نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم بنیں گے تو وہ عوام کیلئے روز گار کے بھرپور مواقع بھی پیدا کریں گے۔بے نظیر انکم سپورٹ پر وگرام میں عوام کی غربت بدحالی دور کرنے کیلئے مزید رقوم بھی رکھیں گے۔ گھریلو خواتین کیلئے گھر بیٹھے اپنا چھوٹا سا کاروبار کرنے کے مواقع بھی پیدا کریں گے اور بے روز گار نوجوانوں کو آج کے دور کے جدید تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے آئی ٹی کے شعبہ میں لاکھوں نوکریاں پیدا کی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...