لاہور(خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کے ڈرائیور میاں طاہر محمود مدت ملازمت پوری ہونے پرملازمت سے ریٹائرہو گئے ہیں۔ انہوں نے دوران سروس سابق سپیکرز میاں منظور احمد وٹو، چوہدری محمد افضل ساہی،رانا محمد اقبال خاں اور دیگر سپیکرز، ڈپٹی سپیکرز اورپنجاب اسمبلی کے مختلف افسران کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دی۔میاں طاہر محمود نے خود کو ایک ذمہ دار، فرض شناس،محنتی اوردیانتدار ملازم ثابت کیا۔گذشتہ روزان کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔انہیں پنجاب اسمبلی سے پھولوں کے ساتھ رخصت کیا۔
پنجاب اسمبلی کے ڈرائیور میاںطاہر محمود ریٹائرہو گئے
Aug 03, 2023