لاہور (خصوصی نامہ نگار) سرپرست الخدمت فا¶نڈیشن و امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کوروزگار کی فراہمی سے غربت کا خاتمہ ممکن ہے۔الخدمت فا¶نڈیشن لاہور ”روزگار سکیم“ کے تحت مستحق افراد میں بلا سود چھوٹے کاروباری قرض اور کاروباری آلات و مشینری،آٹو اور لوڈر رکشا، کمپیوٹر وغیرہ فراہم کرکے لوگوں کیلئے آسان روزگار کی فراہمی میں مدد کررہی ہے۔ اس سکیم کے تحت مستحق افراد کو آسان اقساط پر رکشہ یا دیگر چیزیں بلا سود ماہانہ قسط پر فراہم کی جارہی ہے۔ حکومت کے کرنے کے کام جماعت اسلامی کی الخدمت فا¶نڈیشن خدمت خلق کے جذبے سے کررہی ہے جبکہ بے حس حکمران مہنگائی اور ٹیکسز کے ذریعے عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں۔حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور کمرتوڑ مہنگائی نے عام آدمی سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ پڑھے لکھے نوجوان روزگار کیلئے نوکریوں کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ اس موقع پر صدر الخدمت لاہور انجینئر احمد حماد رشید، ڈائریکٹر الخدمت فا¶نڈیشن لاہور مغیث شاہد قریشی،صدر جے آئی یوتھ لاہور جبران بٹ و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
نوجوانوں کوروزگار کی فراہمی سے غربت کا خاتمہ ممکن:ضیاءالدین انصاری
Aug 03, 2023