جے ایس بنک نے ماسٹر کارڈ کےساتھ انوویٹو پارٹنرشپ کا اعلان کر دیا

لاہور(کامرس رپورٹر) زندگی،جے ایس بنک نے کراچی میں ماس ٹرانزٹ کی ٹرانسفارمیشن کیلئے ماسٹر کارڈ کے ساتھ انوویٹو پارٹنرشپ کا اعلان کیا ہے۔اس شراکت داری کا مقصد شہر کے باسیوں کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ تک رسائی و سہولت اور مالی شمولیت کو بڑھانا ہے۔ زندگی جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیجیٹل ادائیگی کا سٹیٹ آف دی آرٹس نظام شروع کرے گا۔ابتدائی مرحلے میں 10 لاکھ صارفین زندگی کے خصوصی کارڑز وصول کریں گے جس سے وہ پبلک ٹرانسپورٹیشن کی ضروریات کوپورا کرنے کیلئے محفوظ اور آسان ادائیگی سے استفادہ کرسکیں گے۔ پری پیڈ اوپن لوپ کانٹکٹ لیس کارڈز سے ایک ٹیپ کے ذریعے روزمرہ کے سفری اخراجات ادا کرنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس حل کے ساتھ زندگی اور ماسٹر کارڈ کراچی کے شہریوں کے سفر کے طریقوں کو ازسر نو تشکیل اور شہر کے ٹرانزٹ ایکو سسٹم کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔میٹرو بس کے موجودہ ٹکٹنگ سسٹم کے ساتھ انضمام سے مسافر اپنے زندگی کارڈ سے بس کا کرایہ ادا کرسکیں گے جس سے فیزیکل ٹکٹنگ کی ضرورت کم ہوگی اور ٹکٹ کاﺅنٹرز پر انتظار کی پریشانی سے بھی بچ سکیں گے۔ زندگی اور ماسٹر کارڈ کے درمیان تعاون کراچی کے ماس ٹرانزٹ سسٹم کو ڈیجیٹائز اور ہموار کرنے کی ایک اجتماعی کوشش کو ظاہر کرتا ہے جو شہر کی آبادی کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کو مزید قابل رسائی، آسان اور موثر بنانے کے اپنے مشترکہ وژن پر استوار ہے۔ یہ اقدام زندگی کے وسیع تر اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہے تاکہ مالی شمولیت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ جدید، صارف دوست حل کے ساتھ لوگوں کو بااختیار بنایا جائے۔ نعمان اظہر، چیف آفیسر زندگی نے شراکت داری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ” زندگی ڈیجیٹائزڈ معیشت کے فروغ کے لئے ہمیشہ آگے رہا ہے اور صارفین کو محفوظ اور ڈیجیٹل پیمنت حل کی پیش کش کرتا ہے۔ماسٹر کارڈ کے ساتھ اجتماعی کوششیں شہریوں کو ادائیگی کے منفرد تجربہ پیش کرتی ہیں جس سے متعدد کارڈز ساتھ لے جانے کی ضرورت کم ہوتی ہے۔“ سلیم ارگوز ، سینئر نائب صدر، گورنمنٹ اینگیجمنٹ، مشرقی یورپ، مشرق وسطی اور افریقہ، مسٹر کارڈ نے کہا کہ” ماسٹر کارڈ عشروں سے سمارٹ سٹی اور شہری نقل و حمل حل پیش کرنے کا اولین معمار ہے۔ ابھی تک ہم نے دنیا بھرمیں ماس ٹرانزٹ کے 300 سے ذائدمنصوبوں پر کام کیا ہے۔جیساکہ پبلک ٹرانسپورٹ ایک ایسا شعبہ ہے جہاں نقد رقم زیادہ استعمال کی جاتی ہے، ہم ڈیجیٹل ادائیگی متعارف کرواکر اس حوالے سے جدت کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ حالیہ شراکت داری سے ہم سنگاپور، سڈنی اور لندن جیسے شہروں سے ہماری مہارت کو کراچی لاسکیں گے تاکہ شہر کے لوگوں کو ہمارے ٹیپ اینڈ گو ٹرانزٹ پیمنٹ حل کے ساتھ جھنجھٹ سے پاک سفری سہولیات حاصل ہوں۔“ یہ شراکت داری زندگی کارڈ ہولڈرز کے لیے ایک محفوظ اور قابل اعتماد ادائیگی کا ماحولیاتی نظام فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل ادائیگی کے حل میں ماسٹر کارڈ کی وسیع مہارت سے فائدہ اٹھائے گی۔ ماسٹر کارڈ کا عالمی نیٹ ورک اور جدید ٹیکنالوجی کا بنیادی ڈھانچہ زندگی کے ڈیجیٹل ادائیگی کے پلیٹ فارم کے لیے ایک مضبوط بنیاد بنائے گا، بغیر کسی رکاوٹ کے لین دین کی سہولت فراہم کرے گا اور کسٹمر کے تجربے میں اضافہ کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن