لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ اور آسٹریلیا کو ایشز سیریز میں لاپرواہی مہنگی پڑ گئی۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑے۔آئی سی سی کے نئے رولز کے مطابق ایک اوور پر میچ کا 5 فیصداور چیمپئن شپ کا ایک ایک پوائنٹ کاٹا گیا۔ سیریز میں انگلینڈ کے مجموعی طور پر 19 پوائنٹس کاٹے گئے۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں میچ جیتنے پر12 اور ڈرا پر 4 پوائنٹس ملتے ہیں۔انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں 2 اور دوسرے ٹیسٹ میں مقررہ وقت سے 9 اوورز کم کروائے، انگلش ٹیم نے چوتھے ٹیسٹ میں 3 اور آخری میچ میں 5 اوورز کم کروائے۔ چوتھے ٹیسٹ میں سلواوو ریٹ پر آسٹریلیا کے 10 پوائنٹس کا ٹے گئے، جبکہ اسی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ کیا گیا۔ آسٹریلوی ٹیم نے ٹیسٹ میں 10 اوورز کم کروائے۔
ایشز سیریز: انگلینڈ ‘آسٹریلیا پوائنٹس سے محرومی کیساتھ جرمانہ بھی عائد
Aug 03, 2023