لاہور(سپورٹس ڈیسک )ویمنز ورلڈ کپ فٹبال میں برازیل، ارجنٹائن اور اٹلی کا سفر تمام ہوگیا، تینوں ٹیمیں گروپ سٹیج سے آگے نہ جا سکیں، گروپ ایف سے فرانس اور جمیکا جبکہ گروپ جی سے سویڈن اور جنوبی افریقہ نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ گروپ میچ میں برازیل کو جمیکا کےخلاف لازمی فتح درکار تھی، لیکن کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی اور میچ برابری پر ختم ہوا، جو جیمکا کی کامیابی ثابت ہوا، جمیکا نے گروپ ایف سے فرانس کےساتھ پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ فرانس نے آخری گروپ میچ میں پاناما کوتین کے مقابلے میں چھ گول سے ہرا کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔گروپ جی میں جنوبی افریقہ نے اٹلی کو 2-3 سے ہرا کر پری کوراٹر فائنل میںجگہ بنالی ۔ سویڈن نے ارجنٹائن کو دو گول سے شکست دیدی ۔ سویڈن پہلی اور جنوبی افریقہ دوسری پوزیشن کے اتھ ناک آﺅٹ مرحلے میں پہنچ گئے۔