گورنر سے تاجر وفد کی ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال 

Aug 03, 2023


لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر بلیغ الرحمن سے لاہور میں انجن تاجران خدمت گروپ ہال روڈ کے صدر بابر محمود کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلیغ الرحمن نے کہا کہ کاروباری افراد ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کا پہیہ چلتا ہے تو ملک میں سماجی اور اقتصادی ترقی ہوتی ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت کی شبانہ روز کوششوں کے نتیجے میں ملک کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ ملک میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح ہو رہے ہیں جو ملک کے بہتر مستقبل کی نوید ہیں۔ معاشرے میں جو لوگ انسانیت کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں ان کی مثال چراغ کی مانند ہے۔ 
گورنر

مزیدخبریں