لاہور (نیٹ نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا جس دن نواز شریف وطن واپسی کیلئے جہاز میں بیٹھیں گے تو سمجھ لیں کہ الیکشن ہونے والا ہے۔ پانچ سالہ نااہلی کی مدت ختم ہونے پر طلال چودھری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا نواز شریف کا ساتھ دینے پر مجھے سزا دی گئی۔ مجھ سے نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف بیان لینے کی کوشش کی گئی۔ کسی سیاسی جماعت پر پابندی عائد کرنا ہماری خواہش نہیں، الیکشن کرانے کی اصل ذمہ داری الیکشن کمشن کی ہے اور انتخابات وقت پر ہی ہونے چاہئیں۔ نواز شریف لندن ہو یا لاہور ملکی سیاست ان کے گرد ہی گھومتی ہے۔
طلال