ورلڈکپ میں شرکت کا فیصلہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی آج کریگی :وفاقی وزیر

Aug 03, 2023


لاہور(سپورٹس رپورٹر)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کے بارے میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی آج فیصلہ کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ خودمختار ادارہ نہیں، اسے حکومت سے ہی اجازت درکار ہوتی ہے۔نواب شیر وسیر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کو بریفنگ دیتے ہوئے احسان مزاری نے بتایا کہ کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں شرکت کے بارے میں اہم اجلاس بلایا گیا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں کمیٹی قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں شرکت کا فیصلہ کرےگی۔ بھارت کی دیگر کھیلوں کی ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں، پاکستان کی ٹیمیں بھارت جا کر کھیل سکتی ہیں تو بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی پاکستان آنا چاہیے۔کمیٹی کی رکن مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ حکومت نے ذکاءاشرف کو کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کا نیا سربراہ بنایا ہے، امید ہے ہمارے سوالات کے اب جوابات ضرور آئیں گے۔چیئرمین کمیٹی نواب شیر وسیر نے کہا کہ ا±مید ہے ذکا اشرف کرکٹ کی بہتری کےلئے کام کریں گے، قائمہ کمیٹی اپنی تجاویز ذکاءاشرف کو بھجوائے گی۔اجلاس میں پاکستان سکواش فیڈریشن کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔

مزیدخبریں