چوہنگ: مبینہ پولیس مقابلہ‘ 2 ڈاکو ہلاک‘ 2 فرار ہونے میں کامیاب


لاہور (نامہ نگار) سی آئی اے چوہنگ پولیس کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں دو زیر حراست ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں گرفتار ڈاکوو¿ں عبدالرحمن اور نصراللہ کی نشاندھی پر انہیں ریکوری کے لیے لے چوہنگ کے علاقے میں لے کر جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ان کے ساتھیوں نے انہیں پولیس حراست سے چھڑوانے کے لیے پولیس ٹیم پرحملہ کر دیا۔ حملہ آوروں کی فائرنگ کی زد میں آکر ان کے اپنے زیر حراست دونوں ساتھی 45 سالہ عبدالرحمن اور 32 سالہ نصراللہ ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن