ق لیگ سیکرٹری پی آر سمیت کئی رہنما استحکام پاکستان پارٹی میں شامل 


لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ق کے سینٹرل سیکرٹری برائے پبلک ریلیشنز سید ذولفقار شاہ نے پاکستان استحکام پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ ان کے علاوہ صدر یوتھ ونگ این اے 123 ملک جاوید اصغرسینئر نائب صدر یوتھ پاکستان مسلم لیگ ق و سابق ٹکٹ ہولڈر این اے 117 چوہدری محمد علی ننکانہ صاحب کے نوجوان سیاسی رہنما محمد بلال، عاقب جاوید اور ذین العابدین نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ شمولیت اختیار کرنے والے تمام رہنماو¿ں نے استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان کی قیادت پر پورا بھروسہ کا اظہار کیا۔ دوسری طرف استحکام پاکستان پارٹی نے پٹرولیم و ڈیزل کی مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مستر د کر تے ہوئے اس اضافے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے مصیبت لی گھری میں عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے سے عام آدمی کے مسائل اور بڑھیں گے۔
استحکام پارٹی شامل 

ای پیپر دی نیشن