جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس نئی شرح سے وصول کیا جائے: ایف بی آر 

اسلام آباد(آئی این پی ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس نئی شرح سے وصول کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ اس حوالے سے ایف بی آر نے صوبائی ریونیو بورڈز اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس ایک سے بڑھا کر 2 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر 3 سال کا استثنی بھی ختم کر دیا گیا ہے جب کہ غیر منقولہ جائیداد کی فروخت کے وقت ٹیکس ادائیگی کا سرٹیفکیٹ مہیا کرنا بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
ایف بی آر

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...