سمندری طوفان سے جاپان میں تباہی‘ بیجنگ میں بارش کا 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا‘ 22 ہلاک

تائپے + بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) سمندری طوفان خانون جاپان میں تباہی مچا کر تائیوان کی جانب رواں ہو گیا۔ سمندری طوفان جمعرات کو تائیوان کے شمالی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ تائپے سمیت شمالی شہروں میں جمعرات کو کاروبار اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ طوفان کے باعث 30 پروازیں منسوخ اور کشتی سروسز کو معطل کر دیا گیا۔ ایمرجنسی سینٹرز فعال اور فوج کو امدادی سرگرمیوں کیلئے تیار کر دیا گیا۔ کیٹیگری ٹو کا طوفان 130 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تائیوان کی طرف بڑھ رہا ہے۔ طوفان کے زیراثر وسطی علاقوں میں دو فٹ تک بارش متوقع ہے۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شدید بارشوں نے 140سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں 40 گھنٹوں کے دوران ایک ماہ کی بارش برس گئی اور یوں شدید بارش نے 140سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔ چینی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ڈوکسوری کے دوران بیجنگ میں 744.8 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جبکہ اس سے قبل1891ءمیں 609 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔ چین میں شدید بارشوں سے کم ازکم 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں، شدید بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ریسکیو عمل کرتے ہوئے 50 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سمندری طوفان ڈوکسوری جمعے کو چین سے ٹکرایا تھا، چینی محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ایک اور سمندری طوفان چین سے ٹکرانے کی پیش گوئی کی ہے۔ طوفانی بارشوں سے دارالحکومت بیجنگ، تیانجن اور ہیبائی کے کئی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ سڑکیں دریاو¿ں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ تیز رفتار پانی سب کچھ بہا لے گیا ہے۔
طوفان‘ بارش

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...