ایران میں شدید گرمی کے باعث  2 روزہ عام تعطیل کا اعلان


تہران (نیٹ نیوز) ایران میں شدید گرمی سے شہری ہلکان ہوگئے جبکہ ہیٹ ویو کے خدشات کے پیش نظر حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ کچھ شہروں میں درجہ حرارت 51 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ۔جبکہ دارالحکومت میں بھی گرمی عروج پر ہے۔ شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث پہلے ہی ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کیا جا چکا ہے جبکہ بیمار اور معمر افراد کو گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عام تعطیلات کے دوران بینک بھی بند رہیں گے۔
2 روز

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...