کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) سریاب روڈ کوئٹہ پر دو گروہوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں نوابزادہ ہارون رئیسانی شامل ہیں۔ نوابزادہ ہارون رئیسانی سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کے بھتیجے تھے۔ نوابزادہ ہارون رئیسانی بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر تھے۔کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افرادجاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں براہمدغ لہڑی اور ایک لیویز اہلکار شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ مانگ لی ہے۔
3 قتل