کوئٹہ (اے پی پی) کوئٹہ کے مقام بے نظیر بھٹو پل پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ پولیس کے مطابق بدھ کو بے نظیر بھٹو پل پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار محمد جواد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس اہلکار ہزارہ ٹاﺅن سے پولیس لائنز ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھا۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا۔
کوئٹہ/ فائرنگ