اسلام کو عظیم مذہب تسلیم کرنے کے حوالے سے تاریخی قرارداد امریکی کانگریس میں پیش


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اسلام کو عظیم مذہب تسلیم کیے جانے کے حوالے سے تاریخی قرارداد امریکی کانگریس میں پیش، قرارداد ریاست ٹیکساس کے نمائندے ال گرین نے پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق قرارداد کے تائید کندگان میں کانگریس وویمن الہان عمر، راشدہ طلیب اور کانگریس مین آنڈرے کارسن شامل ہیں۔ قرارداد کے مقاصد میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد اسلام کو دنیا کے عظیم مذاہب میں سے ایک تسلیم کرنا ہے۔ پیش کی جانے والی قرارداد کے متن کے مطابق"اسلام کو دنیا کے عظیم مذاہب میں سے ایک تسلیم کرنا جبکہ اس قرارداد کو "اسلام کو دنیا کے عظیم مذاہب میں سے ایک کے طور پر تسلیم کرنے والی اصل قرارداد" بیان کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ لفظ "اسلام" کا مطلب "خدا کی مرضی کے سامنے سر تسلیم خم کرنا" اور "امن" ہے۔ مسلمان قرآن پاک کو ہدایت کی کتاب مانتے ہیں۔
قرارداد پیش

ای پیپر دی نیشن