اقوام متحدہ کے نمائندہ سے ملاقات، پائیدار اقتصادی نمو کیلئے اصلاحات پر عمل پیرا ہیں: ڈار 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت پائیدار اقتصادی نمو کیلئے مختلف شعبوں میں اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ نمائندہ ڈاکٹر سیموئل رزک سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر خزانہ نے ڈاکٹر سیموئل رزک کا خیرمقدم کیا اور انہیں معاشی استحکام و پائیدار نمو کے حصول کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے پائیدار اور جامع ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے۔ حکومت مختلف شعبوں میں اصلاحات پر عمل پیرا ہے اور ڈھانچہ جاتی مسائل سے نمٹنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ یو این ڈی پی کے ریذیڈنٹ نمائندے نے کلائمیٹ ریسیلینٹ پاکستان کے حوالے سے یو این ڈی پی کے جاری ادارہ جاتی انتظامات اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یواین ڈی پی کی ٹیم ایس ڈی جیز سرمایہ کاری اور موسمیاتی فنانسنگ کو متحرک کرنے کے لیے حکومت کو تعاون فراہم کررہی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس قیمتی اثاثے موجود ہیں، ملک کا مستقبل روشن ہے۔ وہ اےف بی آر کے افسروں سے خطاب کر رہے تھے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایف بی آر حکومت کا کماو¿ پتر ہے، جولائی میں ایف بی آر نے اپنے ہدف سے زیادہ محصولات اکٹھے کیے، رواں سال کے لیے ٹیکس محصولات کا بڑا ہدف ہے۔ 30جون کو ختم ہونے والے مالی سال مےں اےف بی آر کی کارکردگی قابل ستائش تھی۔ پہلے روز سے ڈےفالٹ کی پےش گوئےاں ہو رہی تھےں، اب اس مرحلہ سے نکل آئے ہےں۔

ای پیپر دی نیشن