سابق امریکی صدر ٹرمپ پر  کیپیٹل ہل حملہ کیس میں فرد جرم عائد

Aug 03, 2023


واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کیپیٹل ہل حملے اور 2020 کے صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2020 کے صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کا کیس منطقی انجام کی جانب بڑھنے لگا ہے، اس سلسلے میں سابق صدر پر تیسری بار فرد جرم عائد کی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ پر کار سرکار میں مداخلت کی کوشش اور امریکا کو دھوکہ دینے کی سازش کا الزام ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حقوق پامال کرنے کی سازش کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔دوسری جانب اسپیشل کونسل جیک اسمتھ نے کہا کہ عدالت سے ٹرمپ کے خلاف صدارتی الیکشن پر اثرانداز ہونے کے کیس کی تیز سماعت کا کہیں گے۔قبل ازیں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے آیا تھا کہ سنا ہے اسپیشل کونسل جیک اسمتھ ان پر جعلی فرد جرم عائد کریں گے۔
ٹرمپ فرد جرم عائد

مزیدخبریں